پی ایس ایل فائیو:ڈنک کی جارحانہ بیٹنگ، قلندرز کو پہلی فتح مل گئی، گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا   


کو شائع کی گئی۔ March 4, 2020    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے زیر کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ بین ڈنک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیا اور مرد میدان قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کرس لائن نے کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف فخر زمان اور کرس لائن نے شارٹس کھیلے، تاہم 36 کے مجموعی سکور پر فخر محمد نواز کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے۔کرس لائن 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکاربن گئے، محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کا شکار بن گئے، شین واٹسن نے شاندار کیچ تھاما۔بین ڈنک اور سمت پٹیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیا، 15 اوورز کے دوران ڈنک نے محمد نواز کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سمت پٹیل نے ساتھ نبھاتے ہوئے 40 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ کٹنگ کی گیند پر محمد نواز نے کیچ تھاما۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 93 رنز کی طوفانی باری کھیلی۔ کٹنگ کی گیند پر احسن علی نے کیچ تھاما۔ ان کی اس اننگز کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ انہوں نے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا، انہوں نے دس چھکے لگائے۔ اس سے قبل عمر اکمل اور شرجیل خان نے ایک میچ کے دوران 8.8 چھکے مارے ہوئے ہیں۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 209 رنز بنائے۔ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا بڑا ٹوٹل ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فواد احمد، محمد نواز، محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes