پی ایس ایل 4 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دیدی   


کو شائع کی گئی۔ March 6, 2019    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ابوظبی (یواین پی)پی ایس ایل کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دیدی ۔ 46 گیندوں پر 73 رنز بنانے والے کوئٹہ کے احمد شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ جس نے مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 73،عمر اکمل 27 اور روسو 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 4 جبکہ عماد بٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی ۔ لیوک رونچی 64 ، اور ڈیلپورٹ 25 رنز کی مزاحمت کر سکے ۔ کوئٹہ کی جانب سے فواد احمد نے 3 جبکہ حسنین اور سہیل تنویر نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes