پی ایس ایل 4 کی تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں   


کو شائع کی گئی۔ February 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

دبئی(یواین پی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں پریکٹس بھی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گزشتہ شب دبئی پہنچیں ، دیگر ٹیمیں پہلے ہی دبئی پہنچ چکی تھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا ،لاہور قلندرز نے صبح کے وقت سیشن میں ٹریننگ کی اور کراچی کنگز کی ٹیم دوپہر کے سیشن میں پریکٹس میں حصہ لیا ۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان بھی دبئی پہنچ گئے جو پی ایس ایل تقریبات میں شرکت کریں گے۔14 فروری کو پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب سے پہلے احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوگا اور 16 فروری کو وہ وطن واپس آئیں گے۔انگلش کرکٹر سمت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں مقابلے کا معیار کافی بلند ہے، دنیا بھر کے ٹاپ کوالٹی بولرز ہیں جنہیں کھیلنا آسان نہیں۔سمت پٹیل نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان آیا تھا، بہت زبردست لگا، اس بار بھی آؤں گا، کراچی کے شائقین نے گزشتہ سال فائنل کی جیت کو اور بھی یادگار بنا دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme