پی ایس ایل 5، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو6 وکٹوں سے ہرادیا   


کو شائع کی گئی۔ February 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

ملتان(یواین پی ) پاکستان سپر لیگ 5کے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ۔124 رنز کےہدف کے تعاقب میں جیمز ونس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا، ونس 5 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شان مسعود بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے۔وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے وہاب ریاض کو مسلسل 3 گیندوں پر 3 چوکے رسید کیے تاہم اگلے اوور میں وہاب ریاض نے انہیں 12 رنز پر پویلین واپس بھیج کر اپنا حساب چکتا کردیا۔اس سے پہلے پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہد آفریدی کے عمدہ کیچ نے ٹام بینٹن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔کامران اکمل نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چند اچھے شاٹس کھیل کر حیدر علی کے ہمراہ سکور کو 35تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر وہ 15رنز بنانے کے بعد سہیل تنویر کا نشانہ بن گئے، چھٹے اوور کا آغاز پشاور زلمی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور محمد الیاس نے پہلی گیند پر شعیب ملک کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرانے کے ایک گیند بعد ہی لیام لیونگسٹن کو بھی وکٹ کیپر ذیشان اشرف کی مدد سے قابو کر لیا۔دوسرے اینڈ پر موجود نوجوان حیدر علی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور لیام ڈاسن کے ہمراہ 5ویں وکٹ کے لیے 44رنز کی شراکت قائم کی۔اس موقع پر سہیل کی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں حیدر کی 47رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔لیام ڈاسن اور وہاب ریاض نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی جس کے بعد دونوں کھلاڑی 102 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، ڈاسن نے 22رنز بنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme