پی جے ایف کےاعزازمیں پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزرذوالقرنین علی خان کاعشائیہ   


کو شائع کی گئی۔ January 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

پیپلز پارٹی کےقدیم رہنما اورقومی یکجہتی فورم کے بانی کنونیر ریاض بخاری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا
جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسعودی عرب و مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان نے مرحبا ریسٹورینٹ میں پاکستان جنرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے اعزاز میں ایک پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ پی جے ایف کے چیئرمین امیر محمد خان نے افتتاحی کلمات میں ذوالقرنین علی خان کا شکریہ ادا کیا اور فورم کی طرف سے انھٰیں حال ہی میں وزیرآعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے یوٹیلیٹی کارپوریشن آف پاکستان کےنئے چیئرمین کی تقرری پر مبارکباد دی۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ذوالقرنین علی خان اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کارپوریشن کی حالت کو بہتر بنائیں گے اور اسے ترقی دیں گے ۔ امیر محمد خان نےصحافیوں کی مشکلات اور کمونیٹی کے مسائل کا بھی ذکر کیا۔ جن میں پی ٹی آئی میں گروپنگ اور اسکول کا مسلہ سرِ فہرست تھا۔ ذوالقرنین علی خان نے فورم کے ممبران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے درمیان اپنے آپ کو پاکر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔ اگرچہ مصروفیتوں کی وجہ سے ملاقات کا وقت کم ملتا ہے لیکن آپ لوگوں کی خدمات سے آگاہ ہوں جس کی پذیرائی کے لئے آج آپ لوگوں کو مدعو کیا ہے۔ انھوں نے عمران خان کی طرف سے یو ٹیلیٹی کارپوریشن کے چیئرمین کی ذمہ داری کے بارے میں کہا کہ میں اس کے لئے بلکل آمادہ نہ تھا مگر جب ملک میں نظام کی بہتری کے لئے عمران خان کو سرگرداں دیکھا تو پھر میں نے اس شرط پر کہ مجھے کارپوریشن کے حالات کو درست کرنے میں پوری خود مختاری اور اختیارات کے استعمال کی اجازت ہوگی تو انھوں نے میری شرط مان لی۔ انھوں کہا کے ماضی کی کرپشن کی وجہ ملک کے اداروں کا برا حال ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو حالات درست کرنے کے لئے آپ لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر یوٹیلیٹی کارپوریشن اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے ۔تویہ صحیح معنوں میں عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان میسر کرے گی۔تقریب کے دوران سعودی عرب میں 40 برس سے مقیم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے معروف رہنما اور پاکستان قومی یکجیتی فورم کے بانی کنوینر سید ریاض حسین بخاری نے کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے والےعمران خان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انھوں نے ذوالقرنین علی خان کے ہمراہ اپنے خطاب میں کہا وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی بھر پورخدمت کریں گے۔ اس موقع پرذوالقرنین خان اور پی ٹی آئی جدہ سٹی کے صدر احمد بشیر اور دیگر اراکین نے مبارکباد دیتے ہوئے ریاض بخاری کو پارٹی کا جھنڈا پیش کیا اور واضع کیا کہ پی ٹی ائی کے جتنے گروپ اس وقت جدہ میں کام کر رہے ہیں اس سے پی ٹی ائی کا کوئی تعلق نہیں ہماری افیشل ایک ہی ٹیم ہے جس کے صدر احمدبشیر اور ان کی ٹیم ھے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes