پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کر سکی میاں سعد وسیم شیخ   


کو شائع کی گئی۔ December 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

قصور(یواین پی)پی ٹی آئی حکومت عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کر سکی حکمران عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بو ل رہے ہیں ۔ یہ ناکام لوگوں کا ٹولہ ہے جو پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو دھوکہ دے رہاہے ان سے خیر کی توقع رکھنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیںان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے سٹی قصور میاں سعد وسیم شیخ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پس کر رہ گیاہے لوگوں کے لیے دو وقت کے کھانے کا حصول مشکل بنادیا گیاہے پہلے لوگ سونا چاندی مہنگا ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے اب آلو ، ٹماٹر ، پیاز کی قیمتوں کی بات کرتے ہیں کشمیر گزشتہ چار ماہ سے کربلا بنا ہواہے ۔ ہزاروں نوجوانوں کو اٹھا کر بھارتی جیلوں میں بند کردیا گیاہے ۔ کشمیری قیادت جیلوں میں بند اور گھروں میں قید ہے سینکڑوں بچیوں کو اٹھا کر انہیں درندگی کا نشانہ بنایا جارہاہے کشمیری مائیں بہنیں بیٹیاں چیخ و پکار کر رہی ہیں مگر حکمران اندھے گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں کوئی ان کی پکار سننے والا نہیں انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم نے سلطان ٹیپو بننے کی بات کی تو عوام خوشی سے جھوم اٹھے مگر بعد میں ٹیپو سلطان نے بازو پر کالی پٹی باندھ کرقوم کے سر شرم سے جھکا دیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog