پی ٹی اے کا پب جی گیم پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ   


کو شائع کی گئی۔ July 24, 2020    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) پی ٹی اے کا پب جی گیم پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، پب جی گیم انتظامیہ کو پاکستانی کھلاڑیوں اور سیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جس ہر تاحال عمل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ مشہور موبائل گیم پب جی پر عائد کی گئی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو پب جی گیم پر پابندی سے متعلق عوامی سماعت کا حکم دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اور بچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پرجواب مانگا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، استعمال کنندگان کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات کی فراہمی کا جواب نہیں دیا۔اس تمام صورتحال میں پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے 9جولائی کو کی جانے والی تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پب جی گیم پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے کچھ روز قبل شکایات موصول ہونے کے بعد پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy