چارسدہ میں مدرسہ کی چھت گرگئی، بچیوں سمیت چار جاں بحق، 10 شدید زخمی   


کو شائع کی گئی۔ February 19, 2020    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

چارسدہ: (یواین پی) چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گرنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔مدرسہ چارسدہ کے پسماندہ علاقہ کانگڑہ میں گھر کے اندر قائم کیا گیا تھا جس میں علاقے کے بچے اور بچیاں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق مدرسہ کا کچا برآمدہ اس وقت منہدم ہو گیا جب درجنوں بچے قران پاک پڑھ رہے تھے۔حادثہ وقوع پذیر ہونے کے بعد مقامی افراد نے نعشوں اور زخمی بچوں کو نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا جبکہ بعض بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔مدرسہ کی چھت گرنے سے جاں بحق بچوں میں عصمت اللہ، عائشہ، بسمہ اور نبیلہ شامل ہیں۔ ان کی عمریں چھ سے دس سال کے درمیان ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme