چاغی ، کار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق   


کو شائع کی گئی۔ September 10, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

چاغی(یواین پی)بلوچستان کے شہر چاغی میں کار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب تیز رفتار کا اور کوچ میں تصادم ہوا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق 3 افراد کا تعلق پنجاب اور ایک کا مستونگ سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题