چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، گولن گول پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات   


کو شائع کی گئی۔ July 19, 2020    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

چترال(یواین پی)چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، گولن گول پاور پلانٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات، منصوبے کو فوری بند کر دیا گیا، گولن وادی میں شدید سیلاب کے باعث پل اور سڑکیں بہہ گئیں، علاقے میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلاب کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ چترال کے وادی گولن گول میں گلشیئر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچا دی۔اطلاعات ملی ہیں کہ چترال میں واقع گولن گول ہائیڈل پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کے بعد پاور پلانٹ کو ہنگامی طور پر بند کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ 13 کی صبح کو چترال شہر سے تقریباً 80کلومیٹر دور گولن ویلی میں واقع گلیشیئر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیلاب کا ایک بہت بڑا ریلا نیچے گولین گائوں کی طرف آگیا ۔سیلاب نے تقریباً 18مکانات، کھڑی فصلوں ،باغات پینے کے پانی کے پائپ لائن اور تین مقامات پر پلوں کو بہا کر لے گیا ۔سیلاب سے 108میگاواٹ گولن گول پاور ہائوس کے ہیڈ کو شدید نقصان پہنچا اور بجلی کی پیداوار بند کر دی گئی۔ سیلاب کے نتیجے میں بہہ جانے والی رابطہ پلوں کی وجہ سے پانچ سو گھرانوں پر مشتمل علاقے کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ متاثریں سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور لوگوں کو خوراک اور پینے کے صاف پانی کا شدید مسلہ درپیش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog