چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم   


کو شائع کی گئی۔ July 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے، اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے اور نئے چیئرمین کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题