چیئرمین پیمرا کا ڈراموں کے موضوعات کو اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کے عزم کا اعادہ   


کو شائع کی گئی۔ August 29, 2020    ·(TOTAL VIEWS 18)      No Comments

لاہور (یواین پی) چیئرمین پیمرا نے ڈراموں میں دکھائے جانے والے موضوعات کو معاشرتی، مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا جہاں ان سے کیبل آپریٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو یقینی بنایا جائے۔ تمام چینلز نشر ہونے والے مواد کو مذہبی، معاشرتی اور اخلاقی اصولوں کے مطابق نشر کریں۔انہوں نے غیر اخلاقی مواد، انڈین چینل کی نشریات نشر کرنے پر سخت کارروائی، نجی چینلز کو ڈراموں کے سکرپٹ کا دوبارہ جائزہ لینے اور پاکستانی اقدار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی۔کیبل آپریٹرز نے چیئرمین پیمرا کو ڈیجیٹیلائزیشن اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ سلیم بیگ نے تمام سٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے افسران کو موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جبکہ فرائض سے غفلت برتنے پر فیلڈ انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题