چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میں کورونا کی تصدیق   


کو شائع کی گئی۔ May 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

پشاور(یواین پی) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔محکمہ صحت کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔وزیراعلی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کورونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں، ان کی شاندار خدمات کے لیے ان کو اور ان کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کے مطابق چیف سیکریٹری کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری ہمارے ساتھ فرنٹ لائن پر 24 گھنٹے کام کررہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی انتھک محنت قابلِ ستائش و تقلید ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog