چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے   


کو شائع کی گئی۔ February 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کام دورہ کریں گے، حکومت نے چینی صدر کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں، چینی صدر کے دورے سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ، جس میں سی پیک منصوبے میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات سمیت چینی صدر کے دورہ پاکستان کے لیے انتظامات اور استقبال کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کام دورہ کریں گے۔ ملاقات میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، سی پیک منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔وزیراعظم عمران خان چینی صدر کے دورے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چینی صدر کا دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین کرونا وائرس پر قابو پانے کیلے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ مشیر برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ چین کے صدر کا پاکستان میں عزت و احترام کے ساتھ بھرپور خیر مقدم کریںگے۔ انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھرپور اور واضح حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور دیگر برادر ممالک نے پورے عمل میں پاکستان کے فریم ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes