چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ شروع

Published on September 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments


بیجنگ(یو این پی)  چین اور پاکستان کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ’’شاہین فائیو‘‘ چین میں شروع ہو گئیں۔ چینی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی فضائی قوت بننے کے لیے غیر ملکی افواج کی مہارت سے فائدہ اٹھانا نا گزیر ہے، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شی جن کی کے مطابق ان مشقوں میں جے الیون فائٹرز، جے این سیون بمبر، کے جے 200 اواکس طیاروں، زمینی فورسز اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈارز شامل ہیں۔ ان مشقوں کے لیے پاکستان نے جے ایف 17 اور قبل از وقت خبردار کرنے والے طیارے بھجوائے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی فضائیہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر تبادلوں سے آپریشنل تیاریوں میں مزید بہتری لا رہے ہیں، یہ مشقیں 27 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ شاہین نامی مشترکہ تربیتی پروگرام مارچ 2011 میں چینی اور پاکستانی فضائی افواج کی طرف سے شروع کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog