چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 140 سے زائد افراد ہلاک   


کو شائع کی گئی۔ July 11, 2020    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

بیجنگ(یواین پی) چین کے کئی صوبوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں اور کئی شہر زیر آب آگئے۔ مختلف صوبوں میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چین کے کئی صوبوں میں موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی، ریلوے لائن، سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوئی تو ڈیموں کے سپل وے کھول دیے گئے، جس سے متعدد شہر اور گاؤں زیر آب آگئے، سڑکوں اور گلی کوچوں میں کشتیاں چلنے لگیں۔مختلف صوبوں میں 140 افراد ہلاک یا لا پتہ ہوئے ہیں جبکہ 22 ہزار گھر اور دیگر مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق متاثرین کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی جن میں سے ایک کروڑ ستر لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy