ڈائریکٹرحسن عسکری کے بھائی کے انتقال پہ شوبز شخصیات کا اظہار تعزیت   


کو شائع کی گئی۔ October 30, 2019    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

شاہد خرم فلم ”داداپوتا“ کے ڈائریکٹر بھی تھے حسن عسکری کے اسسٹنٹ بھی رہے
لاہور(یواین پی )پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈڈائریکٹر آغاحسن عسکری کے بھائی کے انتقال پہ شوبز شخصیات کا اظہار تعزیت تفصیلات کےمطابق فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،ایم اے ٹھاکر کامیڈین ،اداکارہ ردا عاصم،شاعرزکیر احمد بھٹی،سنگر امیر احمد،سنگرمناحل فریدی ،سنگر حنا ملک،سنگر امین راجہ اوراداکار علی چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ ڈائریکٹر آغاحسن عسکری کے حقیقی بھائی شاہد خرم کے انتقال پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی مغفرت کی دعا کی واضح رہے کہ شاہد خرم نے فلم ”داداپوتا“سمیت چند ڈراموں کی ڈائریکشن بھی تھی اور وہ حسن عسکری کے اسسٹنٹ بھی رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy