ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ریجن بہاول پور کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف کاروائی   


کو شائع کی گئی۔ September 3, 2019    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) ہارون آباد گوہر نفیس ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور کے حکم پر محمد عمران رضا عباسی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ریجن بہاول پور کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف کاروائی ۔ مبینہ طور پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاول نگر نے مرزا ندیم بیگ جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ نائب تحصیلدار محمد ندیم اور پٹواری غلام مرتضیٰ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا دونوں ملازمین نے 30-30ہزار روپے رشوت وصول کی اور موقع پر دونوں ملازمین سے رقم مبلغ 60ہزار روپے برآمد ہوئے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن بہاول نگر میں مقدمہ نمبر 08/19 بجرم 161پی پی سی ،5/2/47، پی سی اے درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy