ڈائریکٹر طلال فرحت کاپروگرام”ماضی کے جھرونکوں “کے عنوان سے سوشل میڈیا پر لانچ   


کو شائع کی گئی۔ July 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

کراچی (یواین پی) ماضی کے جھرونکوں“کے نام سے معروف و غیر معروف ہستیوں کی زندگی پرپروگرام سوشل میڈیا پررائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا جس کے میزبان وہ خود ہیں ملاقات میں طلال فرحت نے بتایا کہ اس پروگرام میں ان معروف و غیر معروف ہستیوں کوپیش کیا جا رہا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر کسی نہ کسی شعبے سے وہ تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے زندگی میں اپنے اپنے شعبوں میں اس مقام تک پہنچنے میں جس طرح کی تگ و دو کی ہے اس کا احاطہ کیا جا رہا ہے پروگرام میں اب تک پاکستان ٹیلی وژن کی سینئرو چیف کیمرہ مین کوئٹہ مرکز جناب طارق لودھی، مقامی ماہنامے کے چیف ایڈیٹر نعیم حبیب، مشہور و معروف فوٹوگرافر شہباز الرحمن، ایوینٹ مینجمنٹ اور خاتون فوٹوگرافرشاہین راجپوت، ماڈل و اداکارہ ناہیدہ شمیم، ریلوے انجن ڈرائیور بحیثیت گلوکارطارق غوری اور دیگر شخصیات کو ریکارڈ کر چکے ہیں جو وقتا فوقتا ناظرین دیکھ سکیں گے انھوں نے مزید بتایا کہ جوطلباء وطالبات، خواتین و حضرات چاہے ان کی عمر کوئی ہو اور کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے کے ساتھ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی پر ان کے ساتھ بیتے ہوئے دنوں کی اچھی بری اور یاد رہ جانے والی یادیں شیئر کرنا چاہتے ہیں جنہیں اسکرین پرپبلک کر سکیں تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes