ڈانسنگ کوئین رائمہ خان کے ساتھ ایم اے ٹھاکر کامیڈین کا ”عشق سیاپا“ شروع   


کو شائع کی گئی۔ October 20, 2019    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

جب ہم نئے موضوعات پہ اسٹیج ڈرامے پیش کریں گے توکامیابی یقینی ہے ایم اے ٹھاکر
لاہور(یو این پی)الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر دو میں ڈانسنگ کوئین رائمہ خان کے ساتھ ایم اے ٹھاکر کامیڈین کا ”عشق سیاپا“ شروع۔تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر علی اصغر اور علی عیسی اینڈ کمپنی کا نیااسٹیج ڈرامہ ”عشق سیاپا“الحمرا کلچرل کمپلیکس ہال نمبر دو میںنمائش کے لئے پیش کردیا گیا ڈانسنگ کوئن رائمہ خان کی شاندار انٹری اور ڈانس آئٹم سے شائقین جھوم اٹھے ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی کو بتایا کہ نئے اسٹیج ڈرامہ ”عشق سیاپا“ کی کامیاب نمائش جاری ہے ڈرامہ کی ساری کاسٹ کی پرفارمنس بہت اعلی اور عمدہ ہے جب ہم نئے موضوعات پہ اسٹیج ڈرامے پیش کریں گے تو یقینا شائقین اور فیملیز اسٹیج کا رخ کریں گی یہی کامیابی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog