ڈاکٹر کے اغواء ہونے پرپی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی   


کو شائع کی گئی۔ January 27, 2021    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )ساہیوال میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کے اغواء ہونے کے باعث پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف کی طرف سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد مصطفی کےاغوا کے افسوسناک معاملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی کی قیادت پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر صدیق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اویس اکرم اور ڈاکٹر فیصل نے کی اور ڈاکٹر ساجد مصطفی کے اغوا کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئےپولیس انتظامیہ کو ڈاکٹر ساجد مصطفی کی بازیابی کیلئےاڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا اور واضح کیا کہ مغوی ڈاکٹر کودو روز کے اندر بازیاب نہ کروایا گیا تو ہسپتال اور پرائیویٹ کلینک بند کردیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme