ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ: نتائج پر پرستار حیران

Published on September 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments


نیو یارک(یو این پی)ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ نومرسی میں یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر اور براﺅن اسٹرومین جبکہ رومن رینز کا جان سینا سے مقابلہ تھا اور انہیں ڈریم میچز قرار دیا گیا تھا۔مگر میچز کے نتائج پرستاروں کی اکثریت کی توقعات سے برعکس اور حیران کن ثابت ہوئے جس پر انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔بروک لیسنر نے لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں براﺅن اسٹرومین کو شکست دے کر یونیورسل چیمپئن کا اعزاز اپنے پاس برقرار رکھا، حالانکہ لوگوں کو توقع تھی کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران تیزی سے مقبول ہونے والے اسٹرومین ٹائٹل جیت جائیں گے۔مگر یہ میچ مایوس کن انداز سے اس وقت ختم ہوا جب بروک لیسنر نے اسٹرومین کو اپنے مخصوص داﺅ ایف فائیو کے ذریعے چت کردیا۔میچ سے قبل براﺅن اسٹرومین ناقابل شکست عفریت کی طرح نظر آتے تھے جبکہ بروک لیسنر کمزور، مگر میچ میں الٹا ہوا ور بروک لیسنر باآسانی ٹائٹل بچانے میں کامیاب ہوگئے۔سوشل میڈیا پر پرستاروں نے مین ایونٹ کے نتیجے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes