ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک کا ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم   


کو شائع کی گئی۔ July 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، اوکاڑہ پولیس شہر کا امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لارہی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑ ہ عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا جس پر تمام سب ڈویژنل پولیس افسران نے ضلع کے مختلف مویشی منڈیوں، پارکوں،مساجد، بارگاہوں، گرجا گھروں اور اہم تنصیبات کے دورے کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ مویشی منڈیوں میں شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائیگی مویشی منڈیوں کے اطراف میں پولیس گشت کو بڑھایا گیا ہے اور اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیاہے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہمار ی اولین ذمہ داری ہے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو نوسربازوں پربھی کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکو ک چیز یاکسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں 15 یا 9200093پر اطلاع دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog