ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا وزٹ   


کو شائع کی گئی۔ September 23, 2019    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا وزٹ کیاانہوں نے ایمرجنسی وارڈ،ڈینگی وارڈ اور سی سی یو وارڈکا معائنہ کیا ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے چارمریض موجود ہیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مکمل نگہداشت اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیںانہوںنے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی ادویات اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیامریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں ملنے والی ادویات اور سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیاڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کومختلف جگہوں پر چیک کیا اس کے علاوہ قبرستان بھٹہ اکرام الحق،نرسریوں،کارواش سنٹرز اور زیر تعمیر بلڈنگز میں کھڑے پانی کو بھی چیک کیاانہوں نے اپنی نگرانی میں مختلف جگہوں سے پانی کے سیمپل اکھٹے کروائے اور لیبارٹری بھجوانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کارواش سنٹر کے مالک کو پانی کھڑا رکھنے پر موقع سے گرفتار کروایا۔اور کار واش سنٹر کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ قبرستانوں،زیر تعمیر بلڈنگز اور دیگر کسی بھی جگہ پر پانی کو ہرگزکھڑا ہونے نہ دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes