ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا مویشی منڈی اوکاڑہ کا دورہ   


کو شائع کی گئی۔ July 20, 2021    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

مویشی منڈی کے انٹری پوائنٹ پر قائم انسدا د کرونا ویکسی نیشن کاﺅنٹر کا بھی معائنہ
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا مویشی منڈی اوکاڑہ کا دورہ۔انہوں نے مویشی منڈی میں فراہم کی گئی سہولیات ،انسدا د کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد اور اینٹی ٹک سپرے کے لئے کئے جانے والے اقداما ت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ بیوپاریوں کو سایہ دار جگہیں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،واش رومز ،بجلی ،سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے عارضی ڈسپنسری جبکہ ابتدائی طبی امداد کے لئے محکمہ صحت کے کاﺅنٹرز قائم کئے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں خدمات سر انجام دینے والے محکموں کے افسران و اہلکاران ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان منڈیوں میں عوام کو سہولیات فراہم کریں ۔انہوں نے منڈی میں جانور فروخت کرنے والے بیوپاریوںسے فراہم کی جانے والی سہولیات اور جانوروں کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔انہوں نے خریداروں سے بھی جانوروں کی قیمتوں سے متعلق پوچھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مویشی منڈی کے انٹری پوائنٹ پر قائم انسدا د کرونا ویکسی نیشن کاﺅنٹر کا بھی معائنہ کیا اور ویکسئین لگانے کا ریکارڈ چیک کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes