ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ سمیت 4ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ظفر اقبال ڈوگر   


کو شائع کی گئی۔ December 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ایس ڈی پی او صدر سرکل ظفر اقبال ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سرغنہ سمیت 4ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا مزید 5ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ موبائل فونز نقدی برآمد کرلی تفیصلات کے مطابق اوکاڑ ہ بائی پاس کے قریب مسلح ڈاکوڈکیتی واردات کر رہے تھے تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس معمول کی گشت پر تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کوگھیرے ڈال کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سرغنہ سجاد عرف ساجواور اس کے تین ساتھی دلدار، حمزہ عرف بلااور عامر کو گرفتار کرلیا جبکہ5ملزمان رات کی تاریکی کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان گوجرانوالہ سے خانیوال تک جی ٹی روڈپر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے گروہ کے 09اراکین مختلف جگہوں پر ریکی کرتے جہاں آسان ہدف محسوس کرتے وہاں پر ایک منصوبہ بندی کے تحت واردات کرلیتے ملزمان رینٹ پر گاڑی حاصل کرکے جی ٹی روڈ پر وارداتیں کرتے تھے
ڈی پی او فیصل شہزاد نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ مہر اسماعیل اور سب انسپکٹر ناصر کی قیاد ت میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے کہا تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے پولیس ٹیم نے سائنسی اور روائتی طریقوں سے کام کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题