ڈینگی کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے صفائی کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی   


کو شائع کی گئی۔ July 9, 2020    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

ڈینگی کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے صفائی کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی
اوکاڑہ( یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں ڈینگی کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہت بہتر بنانا ازحد ضروری ہے لوگوں کو اس بات کی آگاہی دینا کہ گھروں میں کچرا کباڑ کھلی جگہ پر نہ رکھیں فالتو سامان کو سٹور میں محفوظ کریں چھتوں بالکونیوں اور لانز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں گھروں اور گھروں کے باہر بھی اپنے گلی محلوں کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر افزائش نہ پا سکے ۔ سرکاری دفاتر اپنے سٹورز اور فالتو سامان ،ناکارہ گاڑیوں اور کھلی جگہ پر پڑے ہوئے سامان کو پولی تھین یا ترپال سے ڈھانپیں اور بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی مچھر کے لاروہ کو پروان ہی نہ چڑھنے دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی محکموں کے سر براھان نے شرکت کی ۔ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں 417 ھا ٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس کے لئے 114 آوَ ٹ ڈور اور 695 ان ڈور ٹی میں کام کر رہی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدایت کی کہ تھانوں میں مال مقدمہ ،کھڑی ناکارہ گاڑیوں میں ویکٹر کے پائے جانے کا خدشہ ہے جس کے لئے محکمہ پولیس کے متعلقہ ایس ایچ اوز اور انچارج افسران کی انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت ٹریننگ کروائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹائر شاپس ،کباڑخانوں ،ہوٹلوں ،سوئمنگ پولز اور دیگر کاروباری اداروں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے اور جو بھی کاروباری ادارہ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپور یشنز سمیت تمام سرکاری ادارے مون سون کے حوالہ سے کنٹیجنٹ پلان بنائیں سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ ٹی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھیں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کریں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام سہولیات دستیاب ہیں ضلع اوکاڑہ میں الحمد اللہ ڈینگی کا کوئی مریض نہ ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ڈینگی وارڈز فعال ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme