ڈیڑھ لاکھ ماسک برآمد،ذخیرہ کرنے پر 4 چینی باشندے گرفتار   


کو شائع کی گئی۔ March 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے چینی باشندوں سے کروڑوں روپے مالیت کے میڈیکل ماسک برآمد کر لیے گئے ہیں۔یہ کاروائی محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی۔بتایا گیا کہ راولپنڈی میں محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ سکس روڈ پر واقع ایک مکان میں مقیم چینی باشندوں نے بڑے پیمانے پر ماسک ذخیرہ کر رکھے ہیں۔ریکی کے دوران چینی باشندے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع ایک مکان میں پہنچے جہاں محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بڑی تعداد میں میڈیکل ماسک برآمد ہوئے ہیں۔چینی باشندوں نے ماسک 45 بڑے کاٹن میں چھپائے ہوئے تھے۔اسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اقبال سنگھیڑا کا کہنا ہے کہ مکان سے ایک لاکھ 95 ہزار ماسک برآمد ہوئے جن کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes