کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار جاں بحق بیٹی زخمی   


کو شائع کی گئی۔ July 13, 2019    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار جاں بحق بیٹی زخمی کار ڈرائیور موقع سے فرار۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے قریب مورو دادو لنک روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم میں موٹرسائیکل سوار ساٹھ سالہ نبی بخش نوناری اور اس کی بارہ سالہ بیٹی مسکان زخمی ہوگئے جس کی اطلاع پر کورائی پولیس فوراً جائے پہنچی جہاں ساٹھ سالہ نبی بخش نوناری زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا کورائی پولیس نے زخمی بچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں زخمی بچی کو طبی امداد دی جس کی ٹانگ اور بازو کی ہڈی میں فیکچر تھا جبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes