کالا طوفان کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ڈاکٹر بی اے خرم لاہور روانہ   


کو شائع کی گئی۔ January 10, 2019    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

ساجد علی ساجد کی نئی فلمیں ان لوگوں کے منہ پہ طمانچہ ہے جو کاغذی کاروائی کرکے سستی شہرت کے خواہاں ہیں
ملتان(یواین پی)یونی ویژن نیوز پاکستان انٹر نیشنل نیوز ایجنسی’’یواین پی‘‘ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بی اے خرم ایک وفد کے ہمراہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں کی جھرمٹ میں پنجابی کمپلیکس ’’پلاک ‘‘میں ایک خوبصورت رنگا رنگ فلموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ تفصیلات کے مطابق یونی ویژن نیوز پاکستان انٹر نیشنل نیوز ایجنسی’’یواین پی‘‘ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بی اے خرم ایک وفد جس میں ڈاکٹر منصور الحق شاہد گروپ ایڈیٹر یو این پی ،رانا ایم اشرف صابرسینئر سب ایڈیٹر یواین این پاکستان اور ڈاکٹر عباس کے ہمراہ المراد پروڈکشن اینڈیونی ویژن نیوز کے زیر اہتمام بننے والی نئی فلموں ’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے روانگی کے موقع پہ ڈاکٹر بی اے خرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ معروف فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی نئی فلمیں پاکستان فلم انڈسڑی میں ایک سنگ میل ثابت ہونگی اور جو لوگ صرف کاغذی کاروائی اور فوٹو سیشن بنا کر سستی شہرت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ان کے منہ پہ ایک زور دار طمانچہ ہوگا اس فلموں کے میوزک ڈائریکٹرسہیل راناجبکہ فلمسازشاہد بھٹی، نعیم راول ،فرحان ملک اور سعید علی خاں ہیں افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک،خاقان حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک ،میاں راشد فرزند اور فلم سٹار معمر رانا ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy