کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں اطالوی سفیر ہلاک   


کو شائع کی گئی۔ February 23, 2021    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

کنشاسا(یو این پی) افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔میڈیاکے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے، اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کی کشش کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme