کبڈی ورلڈکپ2020: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں   


کو شائع کی گئی۔ February 16, 2020    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے فائنل میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل مرحلے کے دوران آسٹریلیا اور ایران کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 32-42 کے سکور سے مات دی ۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کی شام 7 بجے لاہور میں ہوگا۔خیال رہے کہ رواں ایونٹ میں پاکستان اور بھارت فائنل میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے ساتویں بارکبڈی ورلڈکپ کےفائنل کیلئےکوالیفائی کیا، گزشتہ 6 ورلڈکپ میں بھارت نے فتح اپنےنام کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme