کراچی، ایک اور عمارت زمین بوس،2 افراد جان بحق   


کو شائع کی گئی۔ September 13, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ عمارت گرگئی ،عمارت کے ملبے تک دب کر دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، 2 منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد پھنس گئے ، عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، عمارت کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 10افراد کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔عمارت میں مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہے جس پر ہیوی مشینری کو فوری طور پر طلب کرلیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy