کراچی، نئی نویلی دلہن کی زہر خوانی سے پراسرار موت   


کو شائع کی گئی۔ August 9, 2020    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments


کراچی (یواین پی) نیو کراچی بسم اللہ ہوٹل کی رہائشی نو بیہاتہ دلہن سسرال میں زہر خوانی کے پراسرار واقعات میں زندگی کی بازی ہار گئی۔اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دے کر قتل کیا ہے اور مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔دلہن کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن 27 سالہ افشاں کا دو سال قبل پھوپھی کے بیٹے جاوید سے نکاح ہوا تھا اور آٹھ روز قبل رخصتی ہوئی تھی۔بہن کے ہاتھوں سے مہندی بھی نہیں تھی کہ نئی نویلی دلہن نے کفن اوڑھ لیا۔دلہن کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بہن کو سسرال والوں نے زہر دے کر قتل کیا ہے اور بہن کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہر ،ساس اور نند کے خلاف درج کروانے کے لیے نیو کراچی تھانے میں درخواست دے دی ہے۔مقتولہ کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا ہے جس کی ابتدائی رپورٹ میں موت کا سبب زہر بتایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy