کراچی میں طوفانی بارش، بجلی کی فراہمی معطل   


کو شائع کی گئی۔ August 29, 2019    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد میں طوفانی بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی شام تک جاری رہے گا۔ گزشتہ رات 9 بجے ہونے والی بارش سب سے زیادہ نارتھ کراچی میں ہوئی۔ آج صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ آج دوپہر کے بعد تیز بارشیں متوقع ہیں۔تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ متعدد علاقوں میں 5 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme