کراچی میں پانی زندہ ہے، بھٹو کا پتہ نہیں   


کو شائع کی گئی۔ August 31, 2020    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

کراچی (یواین پی) عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی زندہ ہے، بھٹو کا پتہ نہیں، شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے، ہر جانب پانی ہی پانی ہے، کاش برسوں قبل کربلا والوں کو بھی یہ پانی میسر ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک اںصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کراچی کی ایک سڑک پر موجود ہیں جو مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں وہ جئے بھٹو کہنے سے رہے۔ اس وقت کراچی میں بھٹو کا تو پتہ نہیں لیکن پانی ضرور زندہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog