کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا   


کو شائع کی گئی۔ March 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا ہے، مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی، زائرین میں کیسز کی تعداد210 ہے۔ جبکہ سندھ میں نئے کیسز کی تعداد میں ابھی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔اسی طرح کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ بھی کردیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں 15روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا ہے، سندھ میں آج رات12بجے سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes