کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی   


کو شائع کی گئی۔ March 1, 2019    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

دبئی(یو این پی )پی ایس ایل فور کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، لیونگ اسٹون نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سندیپ لمی چانے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب کولن منرو 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم کو 11 رنز پر سندیپ لمی چانے نے بولڈ کیا، کولن انگرام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لیونگ اسٹون نے 38 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔افتخار احمد نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چانے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ویسا، یاسر شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا، افتخار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری جب گوہر علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔حارث سہیل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اے بی ڈیولیرز 33 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے، کورے اینڈرسن 22 رنز پر عمر خان کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔سہیل اختر نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویسا نے 3 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے افتخار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عمر خان، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme