کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر متوقع بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا   


کو شائع کی گئی۔ September 24, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

کراچی: (یواین پی) محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھی شہر میں ہلکی بارش کی نوید سنادی۔گرم موسم اور چلچلاتی دھوپ سارا دن لوگوں کا امتحان لیتی رہی۔ حبس نے شہریوں کا برا حال کیے رکھا لیکن شام ہوتے ہی مختلف علاقوں میں کالے بادل چھا گئے۔ گڈاپ، ملیر، سرجانی، کارساز اور شاہراہ فیصل پر تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، جوہر، صدر، پی آئی بی، جیل چورنگی، سبزی منڈی، بحریہ ٹاؤن، ناظم آباد اور ایئرپورٹ کے اطراف بھی بادل جم کر برسے۔موسم کا حال بتانے والوں نے بدھ اور جمعرات کو بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لوکل ڈیویلپمنٹ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کالے بادل اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog