کرتارپور راہداری: بھارت کے انکار کے بعد پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال   


کو شائع کی گئی۔ November 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) کرتارپور راہداری پر بھارت کے انکار کے بعد پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال کر دی گئی، بھارت کے اعتراض کے بعد خصوصی رعایت کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ممکن نہیں کہ بھارت پاسپورٹ چیک کرے اور پاکستان نہ کرے، پاکستان نے ایک سال کیلئے پاسپورٹ اور 10 روز قبل رجسٹریشن کی شرط ختم کی تھی، دونوں ممالک کی جانب سے یاتریوں کی فہرستوں کے تبادلے پر کام شروع ہوگیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا یاتری 3 انٹری پوائنٹس سے پاکستان میں داخل ہونگے، یاتری راہداری، واہگہ بارڈر اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچیں گے، تقریب میں منموہن سنگھ، نوجوت سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ شرکت کرینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes