کرونا وائرس سنجیدہ مسئلہ، ہمیں لاک ڈاؤن پر جانا چاہیے: علی ظفر   


کو شائع کی گئی۔ March 21, 2020    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتا ہوا کرونا وائرس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، ہمیں لاک ڈاؤن پر جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستانی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، عوام کو بھی ابھی سے احتیاط کرنی چاہئے ورنہ صورتحال خطرناک ہوگی۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے لیے سٹریٹیجی بنانی چاہئے، کچھ دن پہلے کرونا وائرس سے متعلق ایک گانا بنایا ہے کو کرونا، ہلکے انداز میں لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے اپنے طور پر حصہ ڈالا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو لوگ سنجیدہ نہیں لے رہے جس پر حیران و پریشان ہوں، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، میری رائے ہے کہ کل سے نہیں آج سے ہی لاک ڈاؤن کردینا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy