کرونا وائرس سے متعلق آرمی چیف نے بڑی ہدایت جاری کردی   


کو شائع کی گئی۔ March 13, 2020    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے متعلق کنٹرول کے لیے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتا یا کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے متعلق کنٹرول کے لیے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنےکی ہدایت کر دی۔کانفرنس میںآرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے،مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes