کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پچھاڑ دیا   


کو شائع کی گئی۔ July 2, 2019    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

چیسٹر لی سٹریٹ: (یواین پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو23 رنز سے ہرا دیا۔ہدف کے تعاقب میں کیریبین ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور اور ایمبرس نے کیا، ایمبرس 5 سکور بن کر مالینگا کا نشانہ بن گئے، شائی ہوپ بھی 5 رنز بنا کر مالینگا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گیل 35 رنز بنا کر راجیتھا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ہیٹمائر 29رنز بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ جیسن ہولڈر نے 26 سکور کی باری کھیلی اور ونڈرسے کا نشانہ بن گئے۔ بریتھویٹ 8 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ایلن نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ اس اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ نکولس پوران نے شاندار سنچری بنائی ۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی تھری فیگر اننگز تھی۔ 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میتھیوز نے وکٹ کیپر کوشال پریرا کی مدد سے پویلین بھیجا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 315 رنز بنا سکی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا، سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز کروراتنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور گراؤنڈز کے چاروں طرف شارٹس کھیلی۔ دونوں کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ لگی جو حریف کپتان جیسن ہولڈر نے ختم کی۔ لنکن کپتان 48 گیندوں پر 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔دوسری وکٹ کوشل پریرا کی گری جو رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے۔ 189 کے مجموعی سکور پر تیسرا نقصان کوشال مینڈس کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے 41 گیندوں پر 39 رنز بنائے تھے اور ایلن کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ 247 رنز پر سابق کپتان میتھیوز 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہولڈر نے انہیں بولڈ کیا۔مالینگا نے 3 شکار کیے۔ون ڈاؤن بیٹسمین فرنینڈو نے شاندار سنچری بنائی اور 103 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 9 چوکے اور دو چھکے لگائے اور کوٹریل کی گیند پر کریز چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔۔ اوڈانا صرف تین رنز بنا کر تھامس کا شکار بن گئے۔سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 338 رنز بنائے۔ ہولڈر نے دو، ایلن، تھامس، کوٹریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题