کشمیر رائٹرز فورم پاکستان کی چیف ایگزیکٹو عطیہ رانی کے خالو انتقال کر گئے   


کو شائع کی گئی۔ August 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

حبیب آباد ( یواین پی)کشمیر رائٹرز فورم پاکستان کی چیف ایگزیکٹواور مقامی اخبار کی میگزین ایڈیٹرمحترمہ عطیہ رانی صاحبہ کے خالو رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ۔مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے ۔ آج خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی اورصحافتی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاﺅں کی گئی ۔کشمیر رائٹرز فورم پاکستان کے عہدیدراران ڈاکٹر بی اے خرم ، رشید احمد نعیم ، ایم ایچ بابر ، مہراشتیاق احمد، ڈاکٹر راحت ، صفیہ ہارون ، سارہ عمر ،جیا راجپوت،عیوشہ راٹھور نے عطیہ رانی کے خالو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ بھری گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ کی مقدس ذات مرحوم کے درجات بلند فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes