کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے: بلاول بھٹو زرداری   


کو شائع کی گئی۔ July 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 25 جولائی دوہزار اٹھارہ کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی، ملک میں کٹھ پتلی راج چل رہا ہے، عمران خان نے سب سے زیادہ این آر اوز دیئے۔ کشمیر کے سفیر کا نعرہ لگانے والے کلبھوشن کے وکیل بن چکے، آرڈیننس اسمبلی میں پیش کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کو دو سال مکمل ہونے کے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔ اپوزیشن کے خلاف جھوٹی جے آئی ٹیزکا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔نیب سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی انجیئنرنگ کے لیےا ستعمال کیا جا رہا ہے، مطالبہ کرتے ہیں سیاسی جماعتوں کوسیاسی آزادی ملنی چاہیے، آج تک سیاسی جماعتوں کولیول پلائنگ فیلڈ نہیں دیا جارہا۔چیئر مین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہروعدے،موقف سے یوٹرن لے چکے ہیں۔ معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے۔ ہرپاکستانی کی زندگی خطرے میں ہے۔ سلیکشن کا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھارہے ہیں۔ ہم کب تک سلیکٹڈ کوبرداشت کرتے رہیں گے،فیصلہ عوام کوکرنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题