کنڈیارو پولیس کی کاروائی،دو ملزمان سے 26مسروقہ موٹرسائیکل اور 40کلو چرس برآمد   


کو شائع کی گئی۔ September 10, 2020    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)کنڈیارو پولیس کی بھرپور کاروائی،دو ملزمان سے 26مسروقہ موٹرسائیکل اور 40کلو چرس برآمدتفصیلات کے مطابق کنڈیارو پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے 26مسروقہ موٹرسائیکل اور چالیس کلو چرس برآمد کرلی ڈی ایس پی کنڈیارو امداد سولنگی اور ایس ایچ او راحم واسوانو نے کنڈیارو تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ڈی ایس پی امداد سولنگی نے بتایا کہ ملزم لکھمیر عرف لکھو سے 26 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم عطا محمد کلہوڑو سے 40 کلو چرس برآمد کی گئی ہے دونوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات داخل کئے گئے ہیں ملزم لکھمیر عرف لکھو پر پہلے بھی مختلف تھانوں پر کئی مقدمات داخل ہیں ڈی ایس پی امداد سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی الطاف لغاری کی ہدایات پر علاقے بھر میں جرائم اور کرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جرم کے خاتمہ تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes