کوئٹہ ،حلقہ پی بی28 کوئٹہ 5 سے آزاد امیدوار عبدالصمد خان با دیزئی ملی مسلم لیگ میں شامل   


کو شائع کی گئی۔ June 29, 2018    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments


کوئٹہ (یواین پی )حلقہ پی بی28 کوئٹہ 5 سے آزاد امیدوار عبدالصمد خان با دیزئی نے ملی مسلم لیگ میں شامل ہو کر ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی بی28 کوئٹہ پانچ سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں ملی اتحاد کے صوبائی امیر مولانا محمد اشفاق کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ میں حلقہ پی بی28 کوئٹہ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کو دیکھنے کے بعد اپنے حلقے کے عوام اور قبیلے کے بزرگوں کے باہمی مشورے کے بعد ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد کرینگے قوم پرستی اور لسانی بنیادوں پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو مسترد کر دیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا محمد اشفاق نے کہا ہے کہ حلقہ28 کے اہم سیٹ ہے یہاں پر زیادہ تر آبادکار آباد ہے عبدالصمد با دیزئی کامیاب ہو کر یہاں کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے اور آؓباد کار کا لفظ کو ختم کر کے ان کو بلوچستان میں شمار کرینگے قوم پرستی نے ستر سال میں یہاں کے مسائل حل نہیں کئے اب آبادکار کے تحفظ حقیقی نمائندے کرینگے ملی مسلم لیگ کے 12 امیدوار بلوچستان سے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes