کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ، باپ جاں بحق 4 بچے زخمی   


کو شائع کی گئی۔ March 24, 2019    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ کےعلاقے ٹین ٹائون میں گیس لیکج کے باعث گھر میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق، 4 بچے زخمی ہو گئے، دھماکے سے گھر کے 2 کمرے منہدم ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹین ٹائون مدنی سٹریٹ میں واقع سجاد کے گھر میں گیس لیک تھی جونہی صبح اہل خانہ نے ہیٹرجلانے کے لئے ماچس جلائی تو اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس سے سجاد اور اسکے چار بچے مبشر، مدثر، عثمان اورعظیم زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے فوری طبی امداد کے بعد انہیں بی ایم سی کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ سجاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے سے گھر کےدو کمرے منہدم ہو گئے اور آواز دور دور تک سنی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy