کوئی ڈیل ہوئی نہ ڈھیل، حکومت اور نوازشریف دونوں کی عزت رہ گئی: شیخ رشید   


کو شائع کی گئی۔ November 17, 2019    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے۔وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ڈھیل، حکومت اور نواز شریف دونوں کی عزت رہ گئی، سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، خورشید شاہ اور حمزہ کے علاوہ آصف زرداری اور پانچ لوگ پلی بارگین پر ہیں۔ وہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے نوازشریف کو جانے کی اجازت دی، اس معاملے میں عدالت کے علاوہ کسی کا کوئی کردار نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme