کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 63 افراد جاں بحق، 2260 نئے مریض   


کو شائع کی گئی۔ December 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 816 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 260 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 141، سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847، اسلام آباد میں 36 ہزار 981 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 23 ہزار 842 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 816 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 858، سندھ میں 3 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 596، اسلام آباد میں 404، بلوچستان میں 181، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 214 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题